29 جنوری 2014 - 20:30
ترکی کے طیاروں کی شام کے شمال میں داعش کے مرکز پر بمباری

ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام کے شمال میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک قافلہ پر بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے اخبار زمان ٹو ڈے کے حوالے سے نقل  ہے کہ  ترکی کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام کے شمال میں  القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک قافلہ پر  بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دہشت گرد تنظیم داعش کے قافلہ میں ٹرک تھے جن پر ہتھیار لدے ہوئے تھے  ترکی کے جنگي طیاروں کی بمباری کے ساتھ ترک فوج کے ٹینکوں اور توپخانوں نے بھی شام کے سرحدی علاقہ میں القاعدہ سے وابستہ گروہوں کے ٹھاکانوں پر گولہ باری کی۔

.......

/169